اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قصور ویڈیو سکینڈل میں ایک اور ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، متعدد درخواستیں تو تیار کر لی گئیں لیکن ملزموں کے خوف کے باعث بیشتر متاثرین تھانے نہیں پہنچے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسی بھی وقت آمد کے لئے گاو¿ں میں ہیلی پیڈ تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ والا میں شیطان کے چیلوں کی بربریت کی کہانیاں مسلسل سامنے آ رہی ہیں ، ویڈیو سکینڈل میں 15 نامزد ملزموں میں سے 12 کا جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی کی عدالت دے چکی ہے جن سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔متعدد متاثرین نے گزشتہ روز درخواستیں تیار کر لی تھیں ، چند ایک درخواستیں دو روز قبل تیار کی گئیں تاہم ان درخواستوں کو ابھی تک متعلقہ تھانے تک نہیں پہنچایا گیا۔بااثر ملزموں کے خوف کے باعث بہت سے متاثرین تھانے جانے سے کترا رہے ہیں ، زیادتی کی ایک اور ویڈیو کلپ ملنے پر ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر گاو¿ں میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔