اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات مریض چل بسے ، 755نئے کیسز رپورٹ

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات مریض چل بسے ، 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 755 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 886 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 265 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258 ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 611 زیرِ علاج مریضوں میں سے 821 کی حالت تشویش ناک ہے، 14 لاکھ 54 ہزار 382 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 661 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 2 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 219 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 69 ہزار 978 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 85 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 621 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 520 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 983 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 288 ہو گئیں۔این سی اوسی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 620 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 1 ہزار 17 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 106 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 788 مریض وفات پا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 380 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 376 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 570 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…