جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ڈونئیسک اور لوہانسک میں 14ہزار شہری قتل ہوئے‘صدر پیوٹن

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 2014ء سے اب تک ڈونئیسک اور لوہانسک میں 14 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا، ان دونوں علاقوں میں 500 بچوں کو ہلاک یا معذور کیا گیا۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نام نہاد مہذب مغرب کی 8 برس سے اس پر خاموشی ناقابلِ برداشت ہے، ممکن ہے یہ سخت لگے مگر

آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں، وقت آتا ہے جب لوگ آوارہ کتوں کو زہر دیتے یا گولی مار دیتے ہیں۔پیوٹن نے کہا کہ حد یہ ہے کہ یوکرینی حکام صاف کہہ رہے تھے کہ 2 منسک معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے، منسک معاہدے پر عمل سے انکار یوکرین نے کیا، جبکہ موردِ الزام روس کو ٹھہرایا گیا، سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کہنے پر اصرار بے معنی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو، اس وقت ایسی کوئی صورتِ حال نہیں، نہ مستقبل میں ایسیحالات کا امکان ہے۔روسی صدرپیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے، یوکرینی صدر نیٹو کو تنازع میں شامل کرنے کے بیانات دے کر صورتِ حال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو ملک یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے گا وہ تنازع میں شامل ہو جائے گا، کسی بھی ملک کی ایسی کسی تحریک کو تنازع میں شامل ہونے کے برابر سمجھیں گے۔دوسری جانب سے روس کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان بعض چینلز کے ذریعے روابط برقرار ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…