کرائسٹ چرچ (این این آئی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میگا ایونٹ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ (آج) اتوار چھ مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق 8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا،11 مارچ کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21 مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کوپاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ،26 مارچ کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔