بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد چل بسے

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے ، مزید 765کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 765 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 ہزار 307 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں

اب تک 30 ہزار 218 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 523 زیرِ علاج مریضوں میں سے 981 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 45 ہزار 245 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 449 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 21 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 126 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 724 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 44 لاکھ 60 ہزار 77 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 68 ہزار 635 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 8 ہزار 73 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 758 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 504 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 273 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 274 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 442 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 1 ہزار 14 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 14 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 788 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 352 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 375 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 512 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 190 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…