بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں رابطہ مہم ہمارا حق ہے، روک سکو تو روک لو ،شاہ محمود قریشی

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں رابطہ مہم ہمارا حق ہے، روک سکو تو روک لو ، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، ان کی سازش ناکام ہوگی ۔ سندھ حقوق مارچ و ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں ، یہ ان کا حق ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ میں رابطہ مہم، ہمارا حق ہے، (آج) جمعرات کو عمرکوٹ، تھرپارکر جاؤں گا اور رات کو بدین میں جلسہ کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ روک سکو تو روک لو۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا ہے، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،ان کی سازش ناکام ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول میں ناپختگی ہے،وراثت میں پارٹی قیادت تو مل گئی لیکن سیاسی تربیت میں وقت لگے گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بلاول کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے پرسوں لاڑکانہ میں، بلاول کے حلقے میں جلسہ کیا اور لوگوں نے بھرپور استقبال کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات میں نے ان کے والد کے حلقے نواب شاہ میں جلسہ کیا ،نواب شاہ کے لوگوں نے بہت پذیرائی سے نوازا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں کہ سانگھڑ، میرپور، عمرکوٹ میں آپ ہمارا خیر مقدم دیکھ لیجیے گا۔ انہوںنے کہاکہ بدین میں یہ بھی گئے تھے ہم بھی جائیں گے فرق آپ خود دیکھ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے باوجود،ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا مارچ سرکاری وسائل پر ہے اور ہمارے ساتھ عوامی طاقت ہے،ایم کیو ایم، ہماری حلیف جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ خالد محمود صدیقی اور ان کے رفقاء ، باوقار لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہم ان کی ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے کیونکہ، ہمیں مل کر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایسا بلدیاتی قانون نافذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے کراچی کو برباد کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کراچی میں آج بھی جو بڑے منصوبے چل رہے ہیں وہ وفاق کی جانب سے ہیں، ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی جو پچھلے پندرہ سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، انہوں نے کراچی کی کیا حالت کر دی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے سندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، انہیں توڑا،عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ انہیں جوڑیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھیوں نے قرارداد کے ذریعے اس وقت قاید اعظم کا ساتھ دیا جب کوئی بولنے کو تیار نہیں تھا، سندھ اور سندھیوں کی عظمت کو سلام۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ اردو بولنے والے طبقے نے قربانیاں دیں، گھر بار چھوڑے، تحریک پاکستان کو کامیاب بنانے والے یہ لوگ ہیں ، ان کے ساتھ جو پیپلز پارٹی نے کیا وہ کسی سے بعید نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…