ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک)تیل پیداکرنیوالی دنیا کی بڑی کمپنیاں زور شور سے پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح 43.08ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں ، لیکن اس کے باوجود تیل برآمد کرنےوالے ممالک کی تنظیم(اوپیک)نے کہا ہے کہ وہ تیل پید اکرتے رہےں گے۔اس صورتحال سے ایشیائی ممالک خصوصاً پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپنیاں ایسے تیل پید اکرہی ہیں جیسے کل آناہی نہیں ہے ، اوپیک کا کہنا تھا کہ انکی پیداوار میں جولائی میں تین سال کاسب سے زیادہ اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ تیل پیداکرنےوالے گروہ نے ایک دن میں31.5 ملین بیرل کی پیداوار کی اور یہ پیداوارصرف ایک ماہ قبل ہونے والے معاہدے سے 1.5 ملین بیرل زیادہ تھی اورکہاکہ زیادہ تیل ایران ، عراق اور سعودی عرب کی طرف سے آیا ہے ۔ ایران کی یہ 2012 کے بعد کی سب سے زیادہ پیداوار ہے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ ایران مجوزہ جوہری معاہدے کا فائدہ اٹھانے کےلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ طویل معاشی پابندیوں نے ایران کی تیل کی پیداوار اور برآمد کو بہت محدود کر دیا ہے اور ایران اب عالمی سطح پر توانائی کی طاقت کی اپنی حیثیت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…