پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پیکا آرڈیننس: لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی، جسٹس اطہر من اللہ

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست کو بھی پہلے سے زیرالتواء درخواستوں کیساتھ یکجا کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کردی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کے خلاف کیا جاتا ہے۔

لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک طرح سے معاونت نہیں کی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ہم نے اپنی درخواست میں کچھ نئے نکات بھی اٹھائے ہیں،ایف آئی اے کے پاس پرائیویٹ تنازعات میں پڑنے کا اختیار ہی نہیں،اسلام بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کیخلاف کیا جاتا ہے،گزشتہ روزوزیر اعظم کے خطاب سے لگا انہیں کسی نے درست نہیں بتایا،ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے،ایسا لگتا ہے وزیر اعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت نے درخواست کو پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے یقینی بنائے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں کوئی کارروائی نہ کی جائے، وکیل نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس پرائیویٹ تنازعات میں پڑنے کا اختیار ہی نہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…