جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی ایئرلائن برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن بند کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) برطانوی ایئرلائن برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن باقاعدہ بند کردیا، معاہدے کی مدت ختم ہونے پر آخری پرواز آپریٹ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق

برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد لاہورسے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ اس بات اعلان گزشتہ ماہ 6جنوری کو کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری پرواز بی اے258 لاہور سے لندن روانہ ہوگئی۔ برٹش ائیر نے اکتوبر2020 کو لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق برٹش ائیر نے لاہور آپریشن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے، برٹش ائیرویز اسلام آباد سے لندن فلائیٹ آپریشن جاری رکھے گی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برٹش ائیر نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر اپنا آپریشن لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔سی اے اے کے ترجمان کے مطابق اب موسم گرما میں لاہور سے برطانیہ پروازیں نہیں جائیں گی تاہم اسلام آباد سے پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…