جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

یوکرین، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)یوکرین میں روسی حملے کے بعد روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے

جس سے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔روسی فضائی کمپنی نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں ۔فضائی کمپنی کاکہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کی روسی طیاروں پرپابندی کے بعد کیا گیا ہے۔یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یوکرین جنگ جاری رہی تو 70 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔یورپی یونین کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ براعظم یورپ میں سالوں بعد انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ جی سیون رہنمائوں نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔رہنما جی سیون نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے جاری رکھے تو مزید پابندیاں لگائیں گے اور روس کی یوکرین پر عسکری کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انگلینڈ روس کے خلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا۔برطانیہ فٹبال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا فیصلہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…