جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

مفرور شخص نے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنا ہے تو (ن) کی سیاست پر انا للہ و انا الہ راجعون ہے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصا ف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کرپشن اورلوٹ مار کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا لانگ مارچ اورتحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا ،

اگر ملک سے بھاگے ہوئے سزا یافتہ شخص نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنا ہے تو (ن) لیگ کی سیاست پر انا للہ و انا الہ راجعون ہے ،آصف زرداری کے خانہ بدوشوں والے ڈیرے ان کے کسی کام نہیں آ سکیں گے۔ پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دینے آنے والے رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ عدم اعتماد لانے کی بڑھک لگا کر خود ہی مصیبت میں پڑ چکا ہے ، اپوزیشن والے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے جس بھی دروازے پر گئے وہاں سے ان کا کشکول خالی ہی واپس لوٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اپوزیشن سے 2023ء تک اس لئے انتظار نہیں ہو رہاکیونکہ ان کی سیاست تنزلی کی دلدل میں دھنس چکی ہے ،یہ منفی سر گرمیوں کے ذریعے جتنا باہر آنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی اندر دھنستے چلے جائیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے اتحاد ی متحد ہیں اور ان شا اللہ حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی ،آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی کامیابی سے پیش قدمی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…