بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان باکردار انسان ہیں، شاہ محمود قریشی

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ہم نے دیوالیہ معیشت کو سہارا دیا ،اسے استحکام کی طرف لیکر آئے اور اب بحالی کے راستے پر گامزن ہیں، یہ محترمہ بینظیر بھٹو کی نہیں ،زر اور زرداری کی پارٹی ہے،

جس کا مقابلہ کرنے عمران خان کا قافلہ میدان میں اترا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان باکردار انسان ہیں، اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سنا ہے بلاول بھی پنجاب کیلئے نکل رہے ہیں، بلاول پوچھنا چاہتے ہیں کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے کیا کیا؟،ضرور پوچھیں، پوچھنا ان کا حق ہے جواب دینا ہمارا فرض ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں سندھ کی عوام سے پوچھنے آیا ہوں کہ پچھلے پندرہ سال میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی عوام کیلئے کیا کیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے تاہم میں سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ باقی سندھیوں کو اس حق سے محروم کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہی سوال لیکر میں سندھ میں داخل ہوا ہوں، آپ کو پانچویں دفعہ اقتدار کا موقع ملا ہے ، عمران خان پہلی مرتبہ اقتدار میں آیا ہے تاہم جس معاشی حالت میں آپ ملک کو چھوڑ کر گئے اس سے میں اچھی طرح واقف ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے دیوالیہ معیشت کو سہارا دیا اسے استحکام کی طرف لیکر آئے اور اب بحالی کے راستے پر گامزن ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کی حالت یہ ہے کہ یہ اسلام آباد کے جانے کیلئے ایک ایک کارکن کو تیس، تیس ہزار روپے دے رہے ہیں، یہ محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں ہے یہ زر اور زرداری کی پارٹی ہے، جس کا مقابلہ کرنے عمران خان کا قافلہ میدان میں اترا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…