ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

یوکرینی فوج نےچیچن جنرل کو ہلاک کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کے قریب چیچن جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج کا 56 چیچن ٹینکس بھی تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق یوکرین وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے اب تک روس کے 46 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں

۔وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ روس کے 746 ٹینکس اور 600 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ یوکرینی فوج کا کیف اور اردگرد کے شہروں پر کنٹرول ہے۔انہوں نے روسی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ولادیمیرپیوٹن پر حملہ روکنے کے لیے دبا ڈالیں۔ ان لوگوں کو روکیں جو آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادومیر زلینسکی نے کہا کہ روسی افواج سے لڑنے کے لیے مغربی پارٹنرز ہتھیار بھجوا رہے ہیں۔یوکرین کے صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کو سوئفٹ کے مالیاتی نظام سے بھی علیحدہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…