اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرپانی وبجلی ودفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہاکہ ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین نے بھی تحفظات دورہونے کی صورت میں اپنے ارکان کے استعفے واپس لینے کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے استعفے ابھی منظورنہیں ہوئے ۔حکومت ایم کیوایم کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کرے گی ۔اگرایم کیوایم کے تحفظات دورہوگئے توخود الطاف حسین نے بھی پارٹی ارکان کے استعفے واپس لینے کاعندیہ دیاہے ´























