ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کے سکندر قرار، شاندار فتح

datetime 27  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر زمان کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے انہیں تین رنز کے سکور پر آصف آفریدی کی گیند پر شاہنواز دھانی نے کیچ آؤٹ کیا۔ عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے اور وہ آصف آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے وہ ویلی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام نے 15 رنز بنائے انہیں آصف آفریدی نے آؤٹ کیا ڈیوڈ نے ان کا کیچ پکڑا۔ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے، انہوں نے ایک چھکا اور نو چوکے لگائے۔ ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 اور ڈیوڈ ویزے نے 8 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز نے 180 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے تین جبکہ ڈیوڈ ویلی اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 181 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا۔ محمد رضوان نے 14 رنز بنائے اور وہ محمد حفیظ کا شکار بنے۔ شان مسعود 19 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ عامر عظمت نے 6 رنز بنائے اور وہ محمد حفیظ کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رئیلی روسو نے 15 رنز بنائے اور وہ زمان خان کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف آفریدی صرف ایک رنز بنا سکے انہیں زمان خان نے آؤٹ کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے 27 رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے 32 رنز بنائے انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ویلی کوئی رنز نہ بنا سکے وہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ رومان رئیس نے چھ رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ عمران طاہر نے دس رنز بنائے انہیں ویزے کی گیند پرعبداللہ شفیق نے کیچ آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، محمد حفیظ اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح لاہور قلندرز فائنل کے فاتح قرار۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…