اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف اور متحدہ کے استعفوں کی کہانی مختلف ہے ، ہم نے دھاندلی کے خلاف جبکہ متحدہ نے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے استعفے دے ہیں ، مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویئر پر جاری ٹویٹ کے مطابق عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی اور سینٹ سے استعفوں کے متعلق ردعمل دیتے ہوا کہا کہ ہم نے استعفے دھاندلی ذدہ الیکشن کے خلاف جمع کروائے جس کا اعتراف باقی تمام جماعتوں نے کیا ، متحدہ قومی موومنٹ اپنے ٹارگٹ کلرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے استعفے دے رہی ہے ۔