اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کامعاملہ لٹک گیاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سپیکرنے کہاہے کہ ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے بزنس 43ٹوبی کے تقاضے پورے نہیںکئے ہیں ۔سپیکرسیکرٹریٹ کے ذرائع کاکہناہے کہ سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق ایم کیوایم کے ارکان سے استعفوں کے بارے میں کہاہے کہ آیاوہ دیکھیں گے کہ ارکان ایم کیوایم نے کسی دباﺅ یااپنی مرضی سے دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں سپیکرقومی اسمبلی نے قانونی ماہرین کی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءانعام الحق نے کہاہے کہ سپیکرکسی صورت استعفے قبول نہیں کریں گے ۔ادھرسپیکرسیکرٹریٹ کے مطابق سپیکرنے جب ایم کیوایم سے استعفے لئے توان پرپراسس کانوٹ لکھاہے نہ کہ ان کومنظورکیاہے ۔