اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے استعفوں نے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ، اسی سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے اندر استعفوں کا معاملہ زیر بحث آیا ہے ، خبر ہے کہ اسپیکر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کہ ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے انہیں معاملات درست ہونے کی یقین دہانی کروائیں ،اگر کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں تو انہیں بھی دوبارہ دیکھا جائے ، واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین نے آج قومی اسمبلی میں کراچی آپریشن سمیت حکومت سے متعدد معاملات میں اختلافات کی بنا پر استعفے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے ،کراچی آپریشن میں رینجرز کی کارکردگی پر ایم کیو ایم کو تحفظات بھی ہیں ، تازہ ترین خبر کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں ، جہاں وجوہات بیان کرنے کے بعد استعفےٰ جمع کروائے جائیں گے ،