ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں اسسٹنٹ ہیلتھ انڈر سیکرٹری عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ عن قریب قوم کو کرونا وبا کے خاتمے کی خوش خبری سنائی جائے گی۔ ہم عن قریب اس وبا سے سیاسی، اقتصادی اور صحت کے ذریعے مضبوط انداز میں نکل جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ کرونا کا مقابلہ کرنے میں مملکت کے امتیاز کی سب سے اہم وجوہات سیاسی قیادت ہے۔
خادم الحرمین شریفین نے وبا کے آغاز میں اپنے عوام سے ایک لفظ کہا تھا کہ ہمیں ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جس کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس طرح اس وبا سے اعلی سطح سے نمٹا گیا۔سعودی عہدیدار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چیلنجوں کا مضبوطی اور تیز ردعمل، ریاست کی جانب سے اعلی سطحی اور انتہائی موثر طرز حکمرانی سے اس کا مقابلہ کیا۔ تمام متعلقہ فریقوں نے حصہ لیا ان فیصلوں کی مختلف جہتوں سے کسی تعصب کے بغیرحصہ لیا اور حکومت نے اس حوالے سے موثر اور تفصیلی فیصلے کیے۔ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا کہ انہوں مملکت نے انسانی صحت کو ہر چیز سے مقدم رکھا۔ اس نے وزارت صحت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی کو خطرات کا مسلسل جائزہ لینے اور ان کی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقے تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کے لیے وبا سے بچا ئوکی خاطر ٹھوس اقدامات تجویز دیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا گیا۔ وبا کے پہلے دن سے متاثرین اور رابطوں کو ٹریک کرنے کے لیے تکنیکوں کا استعمال کیا گیا۔ بعد میں حفاظتی ٹیکوں کی کارروائیوں کو دستاویز کرنے کے لیے توکلنا، تباعد، صحتی اور تطمئن جیسی ایپس متعارف کرائی گئیں۔