بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ ، اسمبلیوں میں سیاسی گرما گرمی جاری

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی آپریشن سمیت سندھ حکومت سے تحفظات رکھتے ہوئے قومی اور سندھ اسمبلی سے استعفےٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، الطاف حسین نے بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کو غیر اعلانیہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو اٹھا کر ماردیا جاتا ہے ، ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، نجی ٹی وی  کی خبر کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں 40اراکین کے استعفے جمع کروانے کیلئے اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں ، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے کل51اراکین ہیں جس میں سے کچھ اراکین ملک سے باہر ہیں ، پارٹی ذرائع کے مطابق باقی ممبران کے استعفے ان سے پوچھ کر جمع کروا دیے جائیں گے ، دوسری طرف قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے اپنے استعفے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کو جمع کروا دیے ہیں جسے وہ اسپیکر کو پیش کریں گے ، ایم کیو ایم کی طرف سے جاری کیے جانے والے مراسلہ کے مطابق کراچی آپریشن میں متحدہ کے 40اراکین کو قتل کیا گیا ، دفاتر پر چھاپے مار کر ہراساں کیا گیا اور الطاف حسین کی براہ راست تقریر پر بھی پابندی لگوائی گئی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں ، استعفوں کی قبولیت کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انفرادی طور پر ایک ایک رکن قومی اسمبلیسے استعفیٰ کے بارے میں جانیں گے، اگر وہ کسی دباﺅ کے بغیر اور ٹھوس وجہ سے استعفے دے رہے ہیں توقبول کر لیے جائیں گے ۔ سینٹ میں بھی 5ارکان نے استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر طاہر مشہدی کو جمع کروادے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ باقی تین ارکان بھی جلد جمع استعفے جمع کروا دیں گے, ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وجوہات بتائیں جائیں گی جس کے بعد ارکان اسمبلی اسپیکر کے چیمبر میں جاکر استعفےٰ جمع کروائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…