جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خاتون کی آنکھ سے تین زندہ مکھیاں نکال لی گئیں

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے ایک نجی اسپتال میں امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی خاتون، جنہوں نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا، اس کی آنکھ میں مایاسس، ایک قسم کے ٹشو انفیکشن کا ایک نادر

کیس پایا گیا تھا اور دہلی کے اسپتال میں ایک نجی سہولت میں ان کی کامیاب سرجری ہوئی۔اسپتال حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، 32 سالہ خاتون کی آنکھ سے تقریبا 2 سینٹی میٹر سائز کی تین زندہ مکھیاں نکالی گئیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض نے سیدھی آنکھ کی پلک میں سوجن کے ساتھ لالی اور نرمی کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا تھا اور یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پچھلے چارسے چھ ہفتوں سے اپنی آنکھ کے اندر کچھ ہلتی چیز ہوئی محسوس کر رہی ہیں۔خاتون نے امریکا میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تھا لیکن ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہ ہوسکا تھا کہ مریض کی آنکھ میں مکھیاں ہیں اور ڈاکٹروں نے خاتون چند علامتی امدادی ادویات پر ڈسچارج کر دیا تھا۔دہلی اسپتال کے کنسلٹنٹ اور ہیڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ندیم نے کہا کہ یہ مایاسس کا ایک بہت ہی نایاب کیس تھا، اس لیے ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شعبہ سرجری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے تقریبا 2 سینٹی میٹر سائز کی تین زندہ بوٹ فلائیز کو نکالا ہے، سرجری 10سے 15منٹوں میں بغیر کسی اینستھیزیا کے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…