ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

روس نے یوکرین کی فوجی گاڑیوں کو ملک میں داخلے کی کوشش پر تباہ کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) روسی فوجیوں اور سرحدی محافظوں نے روس میں داخلے کی کوشش پر یوکرین کی مسلح فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹرز نے روسی فوج کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 بجے کے قریب 2 یوکرینی فوجی گاڑیوں میں سوار 5 افراد نے جاسوسی اور تخریب کاری کی

نیت سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر روسی افواج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو تباہ کردیا۔فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تصادم میں کسی روسی فوجی کی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ۔دوسری جانب یوکرین نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روستوو کے علاقے میں جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا وہاں یوکرین کی کوئی فوج موجود نہیں تھی۔علاوہ ازیں عالمی سلامتی کونسل نے روس اور یوکرین کا بحران زیر بحث لانے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس یوکرین ، امریکا ، یورپی یونین اور میکسیکو کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سیاسی امور کی معاون روزمیری ڈیکارلو نے وسیع دائرہ کار کا تنازع بھڑکنے سے خبردار کیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے اجتناب کے لیے کام کرنا لازم ہے۔ خاتون معاون نے یوکرین کے مشرق میں روسی افواج کے تعینات کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے

باور کرایا کہ اقوام متحدہ یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اراضی کی خود مختاری، سلامتی اور وحدت کو سپورٹ کرتی ہے۔ادھر اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس گرینفیلڈ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کا یہ دعوی کہ یوکرین کے مشرق کا رخ کرنے والی افواج کا مقصد امن کا تحفظ ہے ، یہ محض بکواس ہے۔اقوام متحدہ میں

فرانس کے مندوب نکولا ڈوریوور کا کہنا تھا کہ روس کا فیصلہ اس کے مغربی پڑوسی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔ نکولا کے مطابق ان کا ملک یوکرین کی سپورٹ کی کوششیں جاری رکھے گا۔اسی طرح برطانیہ کی خاتون مندوب نے بھی اس اندیشے کا اظہار کیا کہ یوکرین پر حملے سے انارکی اور

تباہی کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ ماسکو کے خلاف بڑی اقتصادی پابندیوں کا پیکج تیار کر رہا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح جارحیت میں کمی لانا اور یوکرین اور خطے میں امن کو یقینی بنانا ہے۔برازیل کے مندوب نے بھی زور دیا کہ جارحیت میں لائی جائے اور بحران کے حل کے واسطے سفارتی کوششوں کو سپورٹ کیا جائے۔چین کے مستقل مندوب کے مطابق تمام متعلقہ فریق تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…