راولپنڈی(نیوز ڈیسک) 14 اگست کو کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد14 اگست پردہشتگردی کے لئے بارودسے بھری گاڑی اورموٹرسائیکل تیارکررہے تھے۔دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ گاڑی کا انتظام کراچی سے کیا اور خودکش بمبار کا انتظار تھا، خودکش بمبار افغانستان سے آرہا تھا جو وہاں کام سے گیا تھا۔گرفتار افراد میں انتہائی مطلوب تحریک طالبان سوات کراچی کاامیر بخت زمان بھی شامل ہے۔





















