اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے ا ستعفے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارکوجمع کرادئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے استعفے آج اسپیکرقومی اسمبلی کوجمع کرا ئے جا نیکاامکان ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے کراچی آپریشن کے خلاف احتجاجاً استعفے آج قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ہیں۔ استعفے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی زیرصدارت قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ رات گئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ رات گئے ہونے والے اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی بھی فورم پرایم کیو ایم کی بات نہیں سنی جارہی، استعفے دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا۔