قلات(نیوز ڈیسک)قلات کے علاقے سوراب میں مقامی قبائلی رہنماء کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء اپنے بیٹے اور دو ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ قافلے میں شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماء ٹکری علی محمد اپنے بیٹے اور ساتھیوں سمیت گاڑیوں میں خاران سے سیاہ کمب جارہے تھے کہ اچانک جوری کراس کے مقام پر ان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں علی محمد، اس کا بیٹا اور دو ساتھی جاں بحق جبکہ قافلے میں ہی شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز واقعہ کی جگہ پہنچ گئے۔لاشیں اور زخمیوں کو سوراب اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس اثناء4 میں حملہ ا?ور موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔