قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں سے زیادتی کے متاثرہ خاندان کے احتجاج کے بعد ڈی پی او اور ڈی ایس پی قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ بچوں کے اہل خانہ نے جھوٹے مقدمات درج ہونے پر احتجاج کیا، متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے پولیس کے رویے کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے ڈی پی او کے خلاف نعرے بازی کی دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید اور ڈی ایس پی قصور حسن فاروق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور دونوں افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے





















