اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

محمد رضوان کا جیت کے باوجود شکوہ

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، لودھراں (مانیٹرنگ، این این آئی)ملتان سلطانز نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، میچ کے بعد محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے جیت کے بعد شکوہ کیا کہ ٹیم کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ بہت ایمان داری سے کہتا ہوں کہ ہماری قسمت

اچھی تھی کہ جیت گئے ورنہ ہم نے آج کے میچ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔اس میچ میں محمد رضوان 76 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل فائنل سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا لیکن اب لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو۔علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز پہلی ٹیم ہوگی جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ہر شعبے میں ویلیو ایڈڈ کیا ہے، ایسی لیگ سے ملک کے وقار، کرکٹ اور معیشت کا فائدہ ہوتا ہے۔علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز اس ٹورنامنٹ میں بہت خوش قسمت رہی ہے کیونکہ اس ٹیم کا بیلنس کپتان اور مجموعی کارکردگی بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش دل شاہ بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔علی ترین نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جو رضوان کہتا ہے اس کی بات سنو۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…