جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی تضحیک پر تحریک انصاف نے مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے

کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے، بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کرآج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں گرفتاری کیلئے دائر درخواست پر ردعمل میں وزیر اعظم عمران خان ک مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائیگا۔مریم نے لکھا کہ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔مریم نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے،

عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سے انتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔قبل ازیں خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے، بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کرآج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…