منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حامد میر، نجم سیٹھی ،کامران شاہد ، غریدہ فاروقی عاصمہ شیرازی سمیت مزید صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سینئر صحافی حامد میر ،نجم سیٹھی سمیت حکومت مخالف مزید صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ، نیا دور ویب سائٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجم سیٹھی، حامد میر، سلیم صافی، مرتضی سولنگی، عامرمیر، عمران شفقت، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، کامران شاہد، اسدطور

، ابصارعالم اور ندیم ملک کی گرفتاری کے لیے مواد کا بندوبست کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا نے اپنے دوست صحافیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔دوسری جانب سیشن کورٹ نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے گھر پر چھاپہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے چھاپہ مارا ان کے پاس اختیار ہی نہیں تھا ۔ بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہے کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور

قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے اورایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے الگ مقدمہ بنایا، ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کیلئے مقدمہ درج کیا۔خیال رہے کہ بدھ کی صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ۔دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدالتی تحقیقات اورانکوائری مکمل ہونے تک محسن بیگ کو رہا کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…