جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملک کا فضائی دفاع ناقابل تسخیربنانے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک کا فضائی دفاع ناقابل تسخیربنانے کی جانب اہم قدم اٹھا تے ہوئے پاکستان چین سے 60 جدید ترین ’’جے 10 سی پی‘‘ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان چین سے 60 جدید ترین ’’جے 10 سی پی‘‘ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدے گا۔

جے 10 سی پی کا پہلا سکوارڈن فروری میں پاکستان کے سپرد کیا جائے گا اور مارچ میں وطن پہنچے گا۔ آئندہ چند ماہ میں ’’جے 10 سی پی‘‘کا دوسرا اور تیسرا سکوارڈن بھی پاکستان پہنچ جائے گا۔چین میں لڑاکا جہازوں کے ہوا بازوں، زمینی تکنیکی عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لڑاکا طیارے فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں، جے 10 سی پی، جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر موسم اور درجہ حرارت میں بھی پیچیدہ آپریشنز کا حامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ، کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے انتہائی اہم آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔ جدید اییسا، پلینر ارے ریڈاز سے بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ فضا سے فضا میں فضائی، زمینی، بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں انتہائی کارگر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…