اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ جب بھی پیٹرول مہنگا ہوگا عوامی ری ایکشن آئے گا، امریکا اور دیگر ملکوں میں بھی پیٹرول اور توانائی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ایک انٹرویویو صداقت علی عباسی نے کہاکہ جب سے پیٹرول مہنگا ہوا حکومت نے اپنا ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
صداقت علی عباسی نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ موخر کیا تھا کہ شاید آئندہ قیمتیں کم ہوجائیں، انہوں نے بتایا کہ ہم نچلے طبقے کو سبسڈی دے کر غربت ختم کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے پیچھے اس وقت چلیں جب ان کے پاس کچھ ہو، سیاسی طور پر یہ بے وقعت اپوزیشن ہے۔