منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل سیون سہیل تنویر اور بین کٹنگ میںشدید تلخ کلامی

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر سہیل تنویر اور غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ میں تلخ کلامی، امپائر نے معاملہ رفع دفع کرایا۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کیساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں پشاور زلمی نے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دی۔پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 185 رنز بنائے تاہم زلمی کی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر اور زلمی کے بیٹر بین کٹنگ میں تلخ کلامی ہوئی۔ بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے اور پہلے نازیبا اشارہ کیا، پھر جملے کسے جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی تاہم فیلڈ پرموجود امپائر نے آکر معاملہ رفع دفع کرایا۔واضح رہے کہ بین کٹنگ اور سہیل تنویر کے درمیان یہ جنگ 2018 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران شروع ہوئی تھی جب سہیل نے بین کٹنگ کو بولڈ کرکے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے مڈل فنگر دکھائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…