کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم
اضافہ ہوتا۔پٹرول پر لیوی بڑھا کر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی، تاہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرنا ہے، جو 30 روپے فی لیٹر تک ہوگا۔