منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان چین سے 60 جدید ترین ”جے 10 سی پی”ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدیگا، خبر نے دشمنوں کے چودہ طبق روشن کردئیے

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ملک کا فضائی دفاع ناقابل تسخیربنانے کی جانب اہم قدم اٹھا تے ہوئے پاکستان چین سے 60 جدید ترین ”جے 10 سی پی”ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان چین سے 60 جدید ترین ”جے 10 سی پی”ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدے گا۔

جے 10 سی پی کا پہلا سکوارڈن فروری میں پاکستان کے سپرد کیا جائے گا اور مارچ میں وطن پہنچے گا۔ آئندہ چند ماہ میں ”جے 10 سی پی”کا دوسرا اور تیسرا سکوارڈن بھی پاکستان پہنچ جائے گا۔چین میں لڑاکا جہازوں کے ہوا بازوں، زمینی تکنیکی عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لڑاکا طیارے فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں، جے 10 سی پی، جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر موسم اور درجہ حرارت میں بھی پیچیدہ آپریشنز کا حامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ، کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے انتہائی اہم آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔ جدید اییسا، پلینر ارے ریڈاز سے بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ فضا سے فضا میں فضائی، زمینی، بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں انتہائی کارگر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…