منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

حکومت پر تنقید ،مراد سعید کی مدعیت میں بھی لاہور میں محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف سینئر صحافی و تجزیہ نگار محسن بیگ کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق بغیر وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کیا اس دور ان ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی ۔ ترجمان محسن بیگ کے

مطابق ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیابعد ازاں پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔سینئر صحافی محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔ ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ7ATA شامل ہیں ،مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل ہیں ،مقدمہ نمبر 87 میں 353/186/148/149/342 بھی شامل ہے ،سینئر صحافی مقدمہ محسن بیگ کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد درج کیا گیا۔ دوسری جانب محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی،درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا ۔ وکیل راحیل قریشی نے کہاکہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے، کون لوگ تھے کہا لے کر جا رہے تھے کچھ معلوم نہیں۔ وکیل نے کہاکہ ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ مانگے گئے مگر نہیں دئیے گئے، ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا۔ وکیل نے کہاکہ سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا موبائل فون توڑ دئیے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے ۔دوسری جانب محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورنے مقدمہ درج کیا ۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق میری وزارت کو بہترین کارکردگی پر نمبر ون کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق جی فار غریدہ کے پروگرام میں محسن بیگ نے میری کردار کشی کی ، پروگرام سے متعلق کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے وزیراعظم اور مراد سعید کی ساکھ کو عوام میں نقصان پہنچایا،جن ریمارکس کی بات کی گئی وہ ریحام خان کی کتاب کے صفحہ نمبر دو سو73میں لکھے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے

مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے ٹیم نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا، ترجمان کے مطابق عدالت سے سرچ اینڈسیزوارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی گئی ، دو افسران کو زدوکوب کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق گولیاں ختم ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…