جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار کی کار حادثے میں موت ہو گئی

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی اداکار دیپ سدھو کی کار حادثے میں موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دیپ سدھو جو گزشتہ سال جنوری میں یوم جمہوریہ تشدد کیس میں ضمانت پر باہر تھے، ایک کارحادثے میں

ہلاک ہوگئے ہیں، یہ حادثہ کنڈلی-مانیسر-پلوال (KMP) ایکسپریس وے پر ہوا جو دہلی کو بائی پاس کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپ سدھو کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اداکار کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ دیپ سدھو دہلی سے پنجاب جا رہے تھے جبکہ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ اْنہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپ سدھو کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ایک ٹریکٹر ریلی کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جو مظاہرین کے لال قلعہ پر آنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے بعد تشدد کی شکل اختیار کر گئی تھی۔ اپریل میں اداکار کو ضمانت مل گئی تھی لیکن رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اپریل کے آخر میں اداکار دوسری بار ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، دہلی کی ایک عدالت نے واضح کیا تھا کہ جب بھی پولیس دیپ سدھو کو بلائے گی تو انہیں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…