ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان، مزید 49 کورونا مریض چل بسے ، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 465 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 ہزار 792 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں

اب تک 29 ہزار 877 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 73 ہزار 29 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 553 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 لاکھ 39 ہزار 218 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 20 کروڑ 32 لاکھ 27 ہزار 145 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار 689 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 36 لاکھ 95 ہزار 298 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 60 ہزار 670 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 724 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 390 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 78 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 153 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 388 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 1 ہزار 1 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 180 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 773 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میںاب تک 35 ہزار 133 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 250 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…