اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلسل ہراسگی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے اوباش لڑکے کو سرعام گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں 20 سالہ اوباش لڑکے کے بار بار تنگ کر نے لڑکی نے اسے سرعام گولی مار دی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق
پولیس کے مطابق گولی چلانے والی لڑکی کے بھائی کی جانب سے اوباش لڑکے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 20 سالہ اوباش لڑکا کافی وقت سے اس کی بہن کو تنگ کر رہا تھا، غیر اخلاقی حرکات کرنے سے باز نہیں آ رہا تھا۔ ایسے میں بہن انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہراسگی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تنگ کرنے والے اوباش لڑکے کو سینے میں ایک گولی ماری، جس کے بعد لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔