جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سبحان اللہ ،19کروڑ سال پرانے پتھر پرلکھی ’بسم اللہ ‘دریافت

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ڈیسک)ترکی میں کان کی کھدائی کے دوران پتھر کے ٹکڑے پر قدرتی طور پر بسم اللہ لکھا ہوا ہے جو کہ کروڑوں سال قدیم ہے۔ تفصیلات کے مطابق استنبول تُرک صوبے انطالیہ میں سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کے دوران پتھر کے ایک ٹکڑے پر ’بسم اللہ‘ جیسی عبارت دریافت ہوئی ہے

جس نے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق، ماربل کا یہ ٹکڑا 19 کروڑ 50 سال قدیم ہے جس پر نشانات ایسی قدرتی ترتیب اختیار کر گئے ہیں کہ جیسے کسی نے اس پر ’بسم اللہ‘ لکھ دیا ہو۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سنگِ مرمر کا یہ ٹکڑا چند روز پہلے تاسکیگی قصبے کے قریب سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کرتے دوران مزدوروں نے پہلی بار دریافت کیا تھا جس میں انہیں واضح طور پر ’بسم اللہ‘ کی عبارت دکھائی دی۔ پتھر کا یہ ٹکڑا فوری طور پر سلیمان دیمیرل یونیورسٹی بھجوا دیا گیا تاکہ اس کا مزید معائنہ کیا جاسکے۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ سنگِ مرمر کے اس ٹکڑے میں کسی قسم کی جعلسازی نہیں بلکہ اس پر دکھائی دینے والی ’بسم اللہ‘ کی عبارت مکمل قدرتی طور پر نمودار ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماربل کا یہ ٹکڑا آج سے 15 کروڑ 90 لاکھ سال پہلے وجود میں آیا تھا اور ’بسم اللہ‘ جیسا نقش بھی اسی دوران پتھر میں بن گیا تھا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ پتھر اور اس سے ملحقہ چٹانیں وجود میں آرہی تھیں تو انطالیہ کا یہ علاقہ سمندر کی تہہ میں تھا، جبکہ وہ ڈائنوسار کا زمانہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…