جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سپین میں خشک ڈیم کی تہہ سے بھوتوں کی خوفناک وادی برآمد ہو گئی

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپین میں ایک ڈیم کی تہہ سے بھوت گاؤں برآمد ہوا ہے، جس نے لوگوں کے دلوں پر خوف طاری کر دیا،  دور دور سے سیاح اسے دیکھنے آنے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسپین اور پرتگال کی سرحد پر واقع ایک ڈیم جو شدید خشک سالی کی وجہ سے تقریباً سوکھ چکا ہے، اس کی تہہ میں ایک بھوت گاؤں مل گیا ہے، جس کے مٹیالے کھنڈرات دیکھ کر دلوں پر خوف

طاری ہو جاتا ہے۔دراصل 1992 میں اس جگہ جہاں یہ گاؤں واقع تھا، آلٹو لنڈوسو نامی ڈیم بنایا گیا تھا، اب خشک ہونے پر یہ پرانا گاؤں پھر سے دکھائی دینے لگا ہے۔ڈیم دیکھنے کے لیے آنے والے ایک شہری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں کوئی فلم دیکھ رہا ہوں، مجھے یہاں اداسی کا شدید احساس ہو رہا ہے، یہ احساس کہ سالوں کی خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایسا ہوا ہےکیچڑ بھری زمین پر چلتے ہوئے سیاحوں کو اس بھوت گاؤں میں جگہ جگہ گھروں کی منہدم چھتیں، اینٹیں اور لکڑیوں کا ملبہ نظر آیا، ایسی لکڑیاں جو کبھی دروازے یا بیم کی صورت تھیں، ایک جگہ پینے کا چشمہ بھی ویسا ہی ہے تاہم اس کی پائپ زنگ آلود ہو چکی ہے۔اس گاؤں میں ایک کیفے بھی ہوا کرتا تھا، جس کے کھنڈر میں ابھی تک بیئر کی خالی بوتلوں کے کریٹ اسی طرح رکھے ہوئے ہیں، ایک جگہ پتھر کی دیوار سے لگی ایک نیم تباہ شدہ پرانی کار بھی موجود ہے، جو زنگ کھا رہی ہے، اس گاؤں کی ڈرون فوٹیج میں خستہ حال عمارتیں ہی دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اسپین کو خشک سالی کا سامنا ہے، یکم فروری کو پرتگال کی حکومت نے بگڑتی ہوئی خشک سالی کی وجہ سے آلٹو لنڈوسو سمیت 6 ڈیموں سے بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کے لیے پانی کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…