اسلام آباد(آن لائن )پی ٹی آئی خیبر پختو خوا کے صدر و وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک میں اپوزیشن کے ساتھ مقابلہ ہوگا ، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو آسان لیا، ہمارے خلاف پروپیگنڈا چلا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی،بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میںصوبے میں پارٹی دوبارہ کی اکثریت میں آئے گی،بہت جلد پی ٹی آئی جہاں تھی اس سے دوقدم آگے آئے گی
، عالمی سطح پر مہنگائی ہے، عمران خان پر تنقید کرنے والے حل بتائیں، ادارے ہمیشہ وزیراعظم کوسپورٹ کرتے ہیں، دفاع کی وزارت کا کوئی مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو ملے، تحریک انصاف ختم ہونے کا پروپیگنڈا کیا گیا ہے، دو مراحل میں 18 تحصیل جیتنے سمیت 4 آزاد شامل ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے پاس 23 نشستیں ہیں، ن لیگ نے دو یا تین سیٹیں جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک یا دوسیٹیں جیتیں ہیں، پہلے مرحلے کو ہمارے لوگوں نے آسان لیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں تنظیمیں مکمل کررہے ہیں، بہت جلد پی ٹی آئی دوبارہ اپنا مقام حاصل کرلے گی، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر مہنگائی ہے، عمران خان پر تنقید کرنے والے دنیا میں دیکھیں کہ مہنگائی سے کیا حالات ہیں، اگر ہم مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے تو اپوزیشن ہمیں متبادل راستہ بتا دیتی، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دفاع کی وزارت کی باتیں سیکرٹ ہیں جس کی وجہ سے اسے وزارتوں کی کارکردگی کی دوڑ میں نہ شامل نہ کریں، ہمارا ادارہ ہمیشہ اسٹیٹ کے ساتھ ہوتا ہے، ادارے تو حکومت کے حصے ہیں، دفاع کی وزارت کا کوئی مقابلہ کر ہی نہیں سکتا، وزارت دفاع میں بہت ڈسپلن ہے، فول پروف سسٹم ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے علی وزیر کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا، ابھی وزیرستان میں انتخابات آرہے ہیں لگ پتہ جائے گا کہ وہاں کس کی مقبولیت ہے۔ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بارے نالائق، نااہل کے حوالے سے مہم چلائی گئیں، اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے، عمران خان کو نا اہل کہتے ہیں، کیا امریکا، یورپ کے تمام وزیراعظم نااہل ہیں؟ پوری دنیا میں پٹرول، گیس، دالوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اپوزیشن نے ہمارے خلاف ایک ڈرامہ بنایا مگر عوام سمجھدار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں زیادہ مسئلہ افغانستان سے آرہا ہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سرگرم ہوچکی ہے، دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے اگرفنڈنگ بند کر دیں گے تو دہشت گردی ختم ہوجائے گی، دہشت گرد بڑے، بڑے ملک بنا رہے ہیں، جو ملک دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے، کسی ملک کوخراب کرنا ہو تودہشتگردی کرائی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا سیاسی بے روزگارہیں، انہیں حلقے کے عوام نے دوبارہ مسترد کردیا ہے، جس بندے پر گھروالے اعتماد نہیں کرتے باہر والا کون کرے گا؟ یہ عدم اعتماد سے پہلے اپنے ممبران کی فکر کریں، عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے، اپوزیشن والوں کے کیسز منطقی انجام تک پہنچنے والے ہیں اور یہ اگلے پانچ سال اڈیالہ جیل میں ہونگے۔فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو کے پی کے صدر کے طور پر ذمہ داری دی ہے۔کے پی کے کے دوسر ے مرحلے کے نتائج کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔ #/s#