اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور بھی
شامل ہیں۔این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم شرح والے شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کم شرح والے شہروں میں آئوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 10 فیصد شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دنوں میں اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے اور متعلقہ شہروں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔کم شرح والے علاقوں میں سنیما، مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے اور ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی، ٹرینیں میں 80 فیصد جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں پابندیاں برقرار رہیں گی، دس فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی ) نے پابندیاں لگائی تھیں۔