جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کسی صورت ویکسین نہیں لگوائونگا، چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے، عالمی نمبرون کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا ہے کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے۔نوواک جوکوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ

میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ جوکووچ سے جب سوال کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو کیا آپ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟ٹینس اسٹار نے جواب میں کہا کہ ‘یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر ہر کوئی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔یاد رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…