منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

فیصل آباد کے 5 حکومتی ایم این اے رابطے میں ہیں، طلال چوہدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

فیصل آباد(این این آئی )فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔فیصل آباد میں این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور

پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے۔جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔کسی چینی چور،آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے۔فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ڈلیور کرنے کی بجائے پروپیگنڈہ سیل کے ذریعے حکومت کی ،اس لیے آج تبدیلی بھی رسوا ہورہی ہے اور تبدیلی کے اندھے مداح بھی۔عمران خان نے جتنی محنت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے پر کی اتنی اگر قوم کیلئے کرتے تو ملک اس نہج تک نہ پہنچتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…