جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اربو ں کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ شبر زیدی کو کلین چٹ مل گئی

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ادارے کے سابق چیئرمین شبر زیدی کو 16 ارب روپے کے ارب کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ پر کلین چٹ دے دی۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اربوں روپے کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ کے معاملے پر اپنی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شبر زیدی مئی 2019سے اپریل2020کے دوران چیرمین کی

حیثیت سے تعینات رہے، اس دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 71 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کئے۔ایف بی آر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جن 6 اداروں کو 16 ارب 20 کروڑ روپے ریفنڈ کی ادائیگی کا دعوی کیا گیا ہے وہ درست نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کو 12 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں جوکہ مجموعی ریفنڈ کے 17فیصد کے برابر ہے۔ایف بی آر نے بتایاہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی ایک معمول کی کارروائی ہے جو کہ طویل عرصے سے عدالتوں میں زیر التوا تھے، ان اداروں کو ریفنڈ کی ادائیگی کے حوالے سے سابق چیرمین ایف بی آر نے کسی قسم کی ہدایت نہیں کی تھی۔وفاقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ تمام ریفنڈ لارج ٹیکس آفس کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، سابق چیئرمین ایف بی آر نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی اپنے لافرم سے استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے اپنے قریبی دوستوں اور سابق فرم کے کلائنٹس کو نوازنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا تھا۔چیئرمین پی اے سی نے ایف بی آر کو سابق چیئرمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…