منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل پر (آج)بدھ کو مقرر کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے مونال کی درخواست پر رجسٹریشن نمبر لگانے کی ہدایت کی ۔ مونال کے وکیل کی جانب سے نمبر لگنے کے بعد اپیلوں پر عدالت سے (کل )منگل کو ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے مونال کی اپیل (آج) بدھ کو

سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے؟ ۔وکیل مونال ریسٹورنٹ نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ ملا نہ ہی مختصر حکمنامہ کی تصدیق شدہ نقل۔ مخدوم علی خان نے کہاکہ کیس فائل فیصلہ دینے والے جج کے چیمبر میں ہے اس لیے نقل نہیں مل سکی۔ انہوںنے کہاکہ عدالت فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کے بغیر ہی سماعت کر لے، اپیل کیساتھ لگائی گئی فیصلے کی نقل ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…