کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے باقاعدہ پارٹی سنبھالنے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔بلاول بھٹونے کہاکہ پیپلزپارٹی نہ کبھی ختم ہوئی اورنہ کبھی ختم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاجھنڈامیں نے ہی اٹھارکھاہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے یوم اقلیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں بسنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔ پیپلز پارٹی کا نطریہ کل بھی مضبوط تھا اور آج بھی رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو کے نظریے کی تائید کرتے ہیں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو عوام کو مضبوط اور متحد کرنا چاہتے تھے لیکن جمہوری حکومتوں کو ختم کیا جاتا رہا اور عوام کو تقسیم کیا جاتا رہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر سازش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے اور حالات سخت سے سخت ہو جائیں لیکن نظریہ نہیں بدلے گا۔ احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر ظلم بڑھتا رہا سلمان تاثیر، شہباز بھٹی کی لاشوں کا تحفہ دیا گیا اور ہمارے لیڈروں کے بچوں کو بھی اغوا کیا گیا لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ شہادت ہماری میراث ہے۔ایم کیو ایم کو للکارتے ہوئے خبردار کیا کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں ہے ہر سازش کچل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ میری شہید والدہ محترمہ بے نظیربھٹونے بھی ظالموں کوللکارااورظالموں نے میری ماں اورآپ کی بہن کوشہید کردیا۔























