جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونگے نہ ہی ان کا حکومت ہٹا مشن کامیاب ہوگا‘محمدسرور

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونگے نہ ہی ان کا حکومت ہٹا مشن کامیاب ہوگا، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔گورنر پنجاب سے پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اقتدار سے آئوٹ اپوزیشن سن لیں کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے، اپوزیشن خواب ہی دیکھتے رہ جائے گی اور 2023 کا الیکشن آجائے گا، عوام نے تحریک انصاف کی

حکومت کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان پہلے سیاسی مخالفین سے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے، اپوزیشن احتجاجی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا صبر سے انتظار کرے۔چودھری سرور نے کہا کہ ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے، عوام کو بھی خوشحال مضبوط بنائیں گے، موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے، صحت کارڈ پاکستان کی تاریخی منصوبہ ہے، حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…