لاہور( این این آئی)پاکستان میں پی ایچ ڈی کرنے والے صرف 60فیصد نوجوان ہی باعزت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ملک میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔تعلیمی میدان میں اعلی ترین ڈگری لینے کے بعد بھی نوکری کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور بے روزگار پی ایچ ڈی نوجوانوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرگئی۔
دوسری جانب ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ یہ سب ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے، پی ایچ ڈی کے بعد بھی نوکری نہ ملنے پر نوجوان سخت مایوس ہو رہے ہیں۔پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1400 سے زائد نوجوان پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرتے ہیں جن میں 40 فیصد سے زائد لڑکیاں ہیں۔ 2019 میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی تعداد 2000 تھی جس میں اب کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔