بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

محفوظ طریقے سے عمرہ ادا کرنے کے لیے اہم ہدایات اور احتیاطی تدابیر جاری

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت صحت اور امور حرمین نے صحت مند اور محفوظ فضا میں عمرے کی ادائی کے لیے ہدایات اور احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے معتمرین کو جسمانی فاصلے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ۔ علاوہ ازیں مصافحہ نہ کرنے اور ہاتھوں کو دھونے اور سینی ٹائزر کے استعمال پر زور دیا گیا ۔ادھر حرمین شریفین کے

امور کی انتظامیہ نے وقایت (مامت آپ کا تحفظ آپ کا ماسک)کے نام سے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔مذکورہ آگاہی مہم کے تحت ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے مسجد حرام کے اندر روزانہ 30 ہزار سے زیادہ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں بیت اللہ آنے والوں کو ماسک نہ اتارنے کی ضرورت اور اسے درست طریقے سے پہننے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔مسجد حرام کے امور کی انتظامیہ کے ایک عہدے دار احمد الندوی کے مطابق روزانہ صبح مسجد حرام کی مکمل طور پر دھلائی اور سینی ٹائزیشن ہوتی ہے۔ ہر بار اس عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مائع مواد استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مسجد حرام اور اس کے صحنوں کو اعلی ترین عطروں کی 1500 لیٹر سے زیادہ مقدار کے ساتھ مہکایا جاتا ہے۔ پوری مسجد حرام میں 13 ہزار سے زیادہ قالینوں کی صفائی انجام دی جاتی ہے۔ اسی طرح مسجد حرام کے اندر اور باہر کچرے کے 3000 کے قریب چھوٹے بڑے ڈبے رکھے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد چوبیس گھنٹے صفائی اور تطہیر کو اعلی سطح پر برقرار رکھنا ہے۔ علاوہ ازیں روزانہ 3 ہزار سے زیادہ بیت الخلا کی صفائی انجام دی جاتی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…